سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،جسٹس مظاہر علی نقوی کو جواب جمع کرانے کےلئے یکم جنوری تک مہلت

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا معاملہ،سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی اوپن کورٹ میں کارروائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی کھلی عدالت میں کی، کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو جواب دینے کیلئے یکم جنوری تک وقت دے دیا سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی درخواست پر اوپن کورٹ میں ہوا،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اجلاس کی صدارت کی، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کرلی اور یکم جنوری تک جواب مانگ لیا۔چئیرمین کونسل جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا اگر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا جواب تسلی بخش ہوا تو کونسل کارروائی ختم کر دے گی،چئیرمین کونسل جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جسٹس مظاہر نقوی کے خطوط پر کہا کہ آپ کا ہر خط سوشل میڈیا پر آجاتا ہے اور میرے پاس بعد میں پہنچتا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے شوکاز نوٹس کے جواب کے ہمراہ گواہان کی فہرست بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی.سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو پراسیکوٹر مقرر کردیا،چیئرمین جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کارروائی کے دوران کہا آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست دے کر کارروائی روکی جائے، آڈیو لیکس میں دیکھنا ہوگا کہ آڈیوز درست ہیں یا نہیں، آج کل کوئی بھی آڈیوز توڑ مروڑ کر بنا دیتا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی مزید کارروائی گیارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔