ڈیرہ اسمعیل خان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،27 دہشتگرد ہلاک،25 سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 12 دسمبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں می انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ستائیس دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی درابن میں سیکیوری پوسٹ سے ٹکرا دی، خودکش حملہ، عمارت کی چھت گرنے سے متعدد ہلاکتیں، واقعہ میں 25 بہادر جوان شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے دوران ستائیس دہشت گرد مارے گئے، سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اور 17 دہشت گرد مارے گئے، دریں اثناء کلاچی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں 12 دسمبر کو علی الصبح چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا، ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 بہادر جوان شہید ہوئے، جبکہ تمام چھ دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا گیا، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز کئے گئے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار