جعلی پاسپورٹس تیار کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

منگل 12 دسمبر 2023ء

ملک بھر میں جعلی پاسپورٹ تیار کئے جانے کا معاملہ،ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، تمام زونل ڈائریکٹرز کو کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام زونل ڈائریکٹرز پاسپورٹ اینڈ امیگریشن عملے کے خلاف تحقیقات کریں،اب تک ملک بھر میں 34 جعلی پاسپورٹ کی شناخت ہو چکی ہے،جبکہ ایف آئی اے متعلقہ عملے سمیت پاسپورٹ اور نادرا سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے اور پاپسپورٹ حکام نے مشتبہ پاسپورٹ کے سکروٹنی کر کے 34 پاسپورٹس کو جعلی قرار دیا تھا جس کے بعدپاسپورٹ حکام سمیت ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ کے حامل افراد کو طلب کر لیا ہے۔۔۔۔۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے تحقیقات میں مزید جعلی پاسپورٹ بھی سامنے آنے کا امکان ہے دوسری جانب تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات میں تیزی شروع کی ہے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے