ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس ،سماعت براہ راست نشر کرنے کےلئے درخواست دائر

پیر 11 دسمبر 2023ء

ذولفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ ،بلاول بھٹو نے کیس کی براہ راست نشریات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی تفصیلات کے مطابق درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی،ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا،ذوالفقار علی بھٹو کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے،عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے کیس کی لائیو نشریات بہت اہم ہے، واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ کل ریفرنس پر سماعت کرے گا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ