پنجاب میں کھاد کی قلت اور بلیک میں فروخت،نگران وفاقی وزیر صنعت نے نوٹس لے لیا

اتوار 10 دسمبر 2023ء

پنجاب میں کھاد کی قلت اور بلیک میں فروخت کا معاملہ،نگراں وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا،فیکٹریوں کو ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن پیدا کرنے کےلئے ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کسانوں کو کھاد کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے اور کھاد کی مصنوعی قلت کے باعث پنجاب بھر میں 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری بلیک میں 5 ہزار 200 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے کھاد کی مہنگے نرخوں فراہمی پر کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لے لیا ہے،وزیر صنعت و تجارت نے کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کی یے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیے ہیں۔ وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوں گے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی