غزہ کی صورتحال،ملی یکجہتی کونسل نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

هفته 09 دسمبر 2023ء

ملی یکجہتی کونسل نے غزہ کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرنے کیساتھ آئندہ جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، سربراہی اجلاس نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیساتھ اسرائیل کو توانائی کی سپلائی سمیت مسلم ممالک کو فضائی حدود کی بندش کا بھی مطالبہ کردیا، ملی یکجہتی کونسل اجلاس میں ابوالخیر زبیر، علامہ ساجد نقوی ، راجا ناصر عباس اور لیاقت بلوچ سمیت 25 مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، اور غزہ کی صورتحال سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر مشاورت کی ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوا- اجلاس کی صدارت ابوالخیر زبیر جبکہ میزبانی علامہ ساجد نقوی نے کی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متفقہ اعلامیہ اور میٹنگ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس اور 15 دسمبر کو ملک گیر یوم اظہار یکجہتی و یوم احتجاج منایا جائیگا صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ابوالخیر زبیر بولے ملی یکجہتی کونسل پہلے دن سے نہ صرف بیدار بلکہ ہم غزہ مظلوموں کے ہم آواز ہیں، لیاقت بلوچ بولے جلد پاکستانی عوام کا نمائندہ احتجاج ہوگا سربراہی اجلاس سے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، علامہ شبیر میثمی، مولانا امیر حمزہ، علامہ عارف واحدی، آصف لقمان قاضی، مفتی گلزار نعیمی، ناصر شیرازی و دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا-




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور