جیل ٹرائل اور توہین الیکشن کمیشن کارروائی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

هفته 09 دسمبر 2023ء

توہین الیکشن کمیشن کارروائی اور جیل ٹرائل سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےدرخواست میں مؤقف اپنایاہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہین کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کمیشن کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟