پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کاکیس،سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

جمعه 08 دسمبر 2023ء

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا کیس،،،درخواستگزاروں نے الیکشن کمیشن سے اپنی مانیٹرنگ میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشنز کرانے کی استدعا کی،کمیشن نےپی ٹی آٗئی کو نوٹس جاری کر تے ہوئےسماعت 12 دسمبرتک ملتوی کردی۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سبراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے چودہ درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے الیکشنز تھے جہاں شیڈول سمیت ووٹر لسٹ وغیرہ کچھ نہیں بتایا گیا، بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنادیا گیا، نہ کاغذات نامزدگی ہوئی نہ اسکورٹنی اور نہ ہی فائنل لسٹ لگی۔ کمیشن کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ موکل اکبرایس بابر اب بھی پارٹی کے ممبر ہیں۔ وکیل نے انتخابات کالعد قرار دیکر تھرڈ پارٹی کے زریعے الیکشن دوبارہ کرانے کی استدعا کی۔ ممبرکیشن نے کہا کہ اب اگر کوئی انتخابی مقابلے میں سامنے نہیں آیا تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے کیا آپ کی ممبر شپ ختم نہیں ہوچکی؟جس پر وکیل نے بتایا ممبرشپ ختم نہیں ہوئی عدالتی فیصلہ موجود ہے۔ وکیل راجہ طاہر عباسی اور راجہ حامد زمان نے انتخابات کو ڈمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری اور جیل میں قید لوگوں کو عہدے دے دئیے گئے،یاسمین راشد جیل میں، علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں، ان کی نامزدگی کیسے ہوئی؟ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کے کاغذات آئے ہوئے ہیں، کمیشن ان کو دیکھ لے گا، وکیل نے الیکشن کمیشن سے اپنی مانیٹرنگ میں دوبارہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشنز کرانے کی استدعا کی۔ کمیشن نے درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پی ٹی آٗئی کو نوٹس جاری کر دیا،سماعت 12 دسمبرکو ہوگی الیکشن کمیشن کے سامنے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ جانے کی ویڈیو چلائی گئی۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ ویڈیو کو قانون شہادت کے تحت ثبوت کے طور پر نہیں لےسکتے، ویڈیو میں دکھائے گئے ملازمین کو بطور ثبوت نہیں لے سکتے۔ اکبر ایس بابرکا کہنا تھا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نام نہاد تھے،، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو نظراندازکیا گیا تو 8 فروری کے انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جمہوریت کے لئے پارٹی کے ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئیے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟