آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ

اتوار 27 نومبر 2022ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاونڈیشن کی صحت عامہ کی سہولیات کا دورہ اور مختلف منصوبوں کا افتتاح، آرمی چیف نے صحت عامہ کیلئے فوجی فاونڈیشن کی کوششوں اور کردار کی تعریف،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی صحت عامہ کی تنصیبات کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا، آرمی چیف کو نئے تعمیر شدہ منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا، جس میں مصنوعی اعضاء مرکز کی جدید ترین سہولت بھی شامل ہے، جہاں مصنوعی اعضاء لگانے کے امور نمٹائے جاتے ہیں،آرمی چیف کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج بارے بتایا گیا، جہاں 396 طلباء کو تدریس کی سہولت دستیاب ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے تعمیر شدہ نیو ایسٹ رج اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں پرائیویٹ مریضوں کیلئے 40 کلینک اور 146 بستروں کی سہولت موجود ہے، فوجی فاؤنڈیشن ملک بھر میں ہر سال 15 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج اور طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے امور کار اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، فائونڈیشن سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملازمت کے مواقع اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک بھر میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی