لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

جمعه 08 دسمبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ ، بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیولیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے آڈیوکو سوشل میڈیا پرلیک کرنے والے کی شناخت کیلئے آئی ایس آئی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم دیا کہ تمام دستیاب ٹیکنالوجیزبروئے کارلاکرپتا لگایا جائے کہ آڈیو سب سے پہلے کس نے لیک کی۔ ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی لاء پیمرا اور ڈی جی لاء پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈی جی پیمرا میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار