الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ جاری کردیئے،وزارت خزانہ

منگل 05 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ ہے اور اب وزارت خزانہ نے ای سی پی کو 17ارب 40 کروڑ روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے ،جولائی میں 10 ارب پہلے ہی دئیے جا چکے مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ الیکشن کمیشن کو جاری ہو چکے،، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ کے مزید فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ جولائی میں پہلے ہی ای سی پی کو دس ارب کی رقم فراہم کی جا چکی ہے جو کہ اب مجموعی طور پر ستائیس ارب 40 کروڑ ہو گئی ہے جبکہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئے عام انتخابات کیلئے 42 ارب کی رقم مختص ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت عام انتخابات کیلئے ای سی پی کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہمی کیلئے پرعزم ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو گزشتہ روز طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا تھا اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ فنڈز کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ایک سے دو روز میں فنڈز جاری کر دئیےجائیں گے۔۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا