سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی عیر شرعی نکاح کا معاملہ،عدالت نے دلائل طلب کر لئے

منگل 05 دسمبر 2023ء

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل درخواست گزار خاور مانیکا، نکاح خواں مفتی سعید اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی عون چوہدری بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ جمعے کے روز درخواست گزار وکیل رضوان عباسی مقدمے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اپنے دلائل دیں گے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟