میجر محمد اکرم کا یوم شہادت،مسلح افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا مادر وطن کے بہادر سپوت کو خراج عقیدت

منگل 05 دسمبر 2023ء

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود 1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران ِہلی کے محاذ پر دشمن کے انگنت حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ میجر محمد اکرم شہید کی اس شاندار مزاحمت نے ہندوستانی فوج کو مادر وطن کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا، یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے۔ ایسی مثالی جرات و بہادری مادرِ وطن کے محافظوں کی پہچان ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بِلا شُبہ میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے،پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا