ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سکینڈل،احتساب عدالت نے ملک ریاض سمیت چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیر 04 دسمبر 2023ء

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشرا بی بی اور دیگر چھ ملزمان کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس سماعت کے کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار افس کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے، عدالت ریفرنس کو ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے۔ ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ بشرہ بی بی عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔ دیگر چھ ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ملک ریاض، ضیاء المصطفی نسیم، زلفی بخاری، احمد علی ریاض اور فرحت شہزادی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ استغاثہ آئندہ سماعت پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائے۔ حکم نامے کے مطابق اج سابق چیئرمین پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا۔ ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر 2023 کو ہوگی۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار