چینی وفد کا فان گرو فارمز پیرووال کا دودہ

جمعه 01 دسمبر 2023ء

چینی وفد کا گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پیداوار فراہم کرنے والے پہلے جدید کارپوریٹ فارم پیرووال فارمز کا دورہ ، ماہرین پر مشتمل 6رکنی چینی وفد نے پیرووال فارمز میں تمام مشینری اور فصل کا تفصیلی جائزہ لیا، وفد کی فان گرو فارمز اور گرین پاکستان انیشیئیٹو کی تعریف ،، گرین پاکستان کے تحت SIFC کے شروع کردہ جدید کارپوریٹ فارمز بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، 29 نومبر کو چینی ڈیلیگیشن نے خانیوال میں پیرووال فارمز کا دورہ کیا، چینی وفد 6 ماہرین پر مشتمل تھا, چینی وفد نے پیرووال فارمز میں تمام مشینری اور فصل کا تفصیلی جائزہ لیا، فان گرو (FONGROW) کے زیر تحت پیرو وال میں اس فارم کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعظم نے رواں سال جولائی میں کیا تھا، اس فارم میں پہلی فصل تیار ہو چکی ہے اور اس کی کٹائی کا عمل بھی جاری ہے، کٹائی کے عمل میں جدید مشینری زیرِ استعمال لائی جا رہی ہے ، یہ فارم گرین پاکستان انیشیٹو (Green Pakistan Initiative)کے تحت پیداوار فراہم کرنے والا پہلا جدید کارپوریٹ فارم ہے، چینی وفد کے شرکاء نے فان گرو فارمز اور گرین پاکستان انیشیئیٹو کو خوب سراہا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟