بلاول بھٹو ملک کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے،آصف زرداری

جمعرات 30 نومبر 2023ء

سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے۔ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔انکی اپنی شناخت ہے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے کہ زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، اپنے دور حکومت میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا،بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں عوام کی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے