افغان شہری پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں شامل،ایک اور ثبوت سامنے آگیا

پیر 27 نومبر 2023ء

افغان شہریت کا حامل ایک اور شخص دہشتگرد نکلا،افغانستان کی قانونی دستاویز رکھنے والے افراد بھی پاکستان کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تفصیلات کے مطابق26 نومبر کو بکا خیل، بنوں میں رکشا بم میں پھٹنے والا نوجوان بھی افغان شہری نکلا جو کہ تذکرے (افغانستان کا شناختی کارڈ) کی بنیاد پر پاکستان میں داخل ہوا -دہشت گرد کی شناخت رابن اللہ ولد خانور گل کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے- افغان شہریوں کے پاکستان میں ملوث ہونے کے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان حکومت کے قانونی دستاویز رکھنے والے لوگ بھی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں - یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کے ایک خوارج اور دہشت گرد کو قانونی دستاویز کیوں دی ؟؟ اورکیا اب حکومت پاکستان کو ان قانونی دستاویزات رکھنے والے افغانیوں کو بھی باہر پھینکنا پڑے گا ؟؟




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ