انسداد دہشتگردی مقدمات،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی

جمعرات 23 نومبر 2023ء

انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں میں تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت28 نومبر تک ملتوی کردی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء علی بخاری اور علی بخاری کے علاوہ دیگر پیش ہوئے، پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت دینے کی استدعاکی گئی، جس پر خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آرڈر جاری کیا تھا،سٹیٹ آج دلائل دے گی پراسیکیوٹر نے کہاکہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کیسز کی سماعت جیل میں ہو رہی ہے،آٹھ آٹھ ماہ تو ان کی وجہ سے تاریخ پڑتی رہی ہے، خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر آرڈر کیا تھا آج ہر حال میں فیصلہ ہو گا، پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ خود کہتے رہے ہیں اب ملزم کو بھی بلا لیں ان کی موجودگی میں بحث ہو جائے گی،عدالت اس کیس میں دلائل کے لئے ایک تاریخ دے دے ،آج تفتیشی افسر بھی چھٹی پر ہیں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ میں دیکھ لیتا ہوں ، جس کے بعد شاہ محمود قریشی کی دو ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہماری دو درخواستیں ہیں، پہلے احکامات بھی ہوچکے،شریک ملزمان کی پہلے ہی ضمانت کنفرم ہوچکی ہیں،پراسیکیوشن کی وجہ سے ہم بھی برداشت کررہے ہیں،ہمارا کیس صرف آرڈر کی حد تک ہے جس پر عدالت نے کہاکہ ان کو بھی دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت28 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا