سابق وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،مستقبل میں اکھٹے چلنے پر اتفاق

منگل 21 نومبر 2023ء

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ کہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےخلاف انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے، مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کرلیا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملاقات کےلئے ائے،ہمارے تنظیمی شہداء کےلیے بھی دعائے مغفرت کی۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں مل کر پالیسیاں بناتے رہے ہیں، وہ ہمارے گھر تشریف لائے اس پر بھی ہمارے دل ان کےلیے کھلے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی مراحل کو بھی ہم مفاہمت، ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بڑھیں گے۔ باقی جماعتوں سے بھی رابطے میں رہیں گے۔ جس جماعت کا جہاں حق بنتا ہے اس کو اس کا حق دینا چاہیے، ہماری توانائیاں ملک کےلیے استعمال ہونی چاہئیں اس پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بھی کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے پیپلز پارٹی سے ارینجمنٹ نہ بھی ہوا تب بھی ہم انتخابات میں تلخی نہیں پیدا نہیں کرنا چاہتے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں اور فتنے موجود ہیں۔مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، مفاہمت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، باہمی اختلافات کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنا بہتر نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کہا گیا اگر اکثریت نہ ملی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ کسی بھی پارٹی کو اس کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ انتخابی ماحول میں تلخیاں پیدا نہیں کرنی چاہئیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم