مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی،چین نے تعاون کی پیشکش کردی

پیر 20 نومبر 2023ء

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی ،چین نے تعاون کی پیش کش کردی۔ اپنے ایک بیان میں چینی وزیر خارجہ کہنا تھا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِ حال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو پوری دنیاکو متاثر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔ دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یاد رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟