بھارت میں اقلیتوں پر مظالم،اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے رپورٹ جاری کردی

بدھ 15 نومبر 2023ء

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹٹیوٹ (اپری) نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جاری مظالم اور استحصال پر ڈوزیئر جاری کر دیا،ڈوزیئر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے لانچ کیا جا رہا ہے اپری کی طرف سے جاری ڈوزیئر کے مطابق 2014 کے بعد سے ہندوستانی حکومت اقلیتوں کے خلاف اکثریت پسندی کے ذریعے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے،امتیازی قوانین اور میڈیا پر جاری مہم نے اقلیتوں کے انسانی حقوق پامال ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ڈوزیئر میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری ہے، عالمی کنونشن کے دستخط کنندہ کے طور پر بھارت نسل کشی کو روکنے کا پابند ہے لیکن ہندوتوا نظریات کے حامل افراد اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں،2021 میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے 294 واقعات رپورٹ ہوئے اور منی پور میں سینکڑوں گرجا گھروں کو جلایا گیا، رپورٹ کےمطابق ہندوستان بھر میں درجنوں تاریخی مساجد حملوں کی زد میں ہیں اور انہیں تباہی یا خالی کرانے کے خطرات کا سامنا ہے، بھارت میں 1600 سے زائد مساجد کو میڈیا مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 24,496 مذہبی مقامات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے، ڈوزیئر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مطالبہ کرنا چاہیئے کہ ہندوستان عالمی کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ