میر علی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 14 نومبر 2023ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل شہید اور مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ شہید کی نماز جنازہ ادا، شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کرفی گئی، تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل شہید اور مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ شہید نے میر علی میں جام شہادت نوش کیا، نماز جنازہ کے بعد شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ترجمان کے مطابق یہ قربانیاں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ