توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش

پیر 13 نومبر 2023ء

توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی،سیکریٹری داخلہ نے تحریری رپورٹ پیش کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے کیس کے ملتوی کیا جائے سماعت کے دوران کمیشن کے ممبر نے سوال کیا کہ سیکیورٹی تحفظات ہیں، کیا جیل میں سماعت نوٹیفائی کر سکتے ہیں جس پرسیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ اگر آپ جیل میں سماعت کرنا چاہتے ہیں تو ہم نوٹیفیکشن جاری کردیتے ہیں۔ ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمارے اپنے قوانین ہیں، آئین اور الیکشن ایکٹ کے علاوہ کوئی قانون ہم پر لاگو نہیں ہوتا، کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہےسیکریٹری داخلہ نے جواب دیا کہ اس ضمن حوالے سے وزارتِ قانون سے رائے لے لیتے ہیں فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ اس پر ہم آرڈر کرتے ہیں، تاہم اسد عمر کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسد عمر کے وکیل نے التواء کی درخواست کی ہے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار