مودی سرکار بھارتی مزدوروں کو فلسطینیوں کی جگہ اسرائیل بھیجنے کی ڈیل منسوخ کرے،بھارتی ٹریڈ یونینز کا مطالبہ

اتوار 12 نومبر 2023ء

بھارت میں بڑی ٹریڈ یونینزنے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدہ ختم کیا جائے جس کے تحت ہزاروں بھارتی مزدوروں کو فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کی جگہ اسرائیل میں کام پر رکھ لیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطینی مزدوروں کے ورک پرمنٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ جس کے بعد اسرائیل بھارتی مزدوروں کو انکی جگہ ملازمت فراہم کرےگا تاہم سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی سی یو)، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (آئی این ٹی سی یو)، ہند مزدور سبھا (ایچ ایم ایس) اور کئی دیگر بھارتی ٹریڈ تنظیموں نے ملک کی بڑی ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزدوروں کو تبدیل کرنے سے انکار کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ ٹریڈ یونین تنظیموں نے ایک کھلے خط میں کہا کہ بھارت کے لیے اس سے زیادہ غیر اخلاقی اور تباہ کن کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے مزدور اسرائیل بھیجے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک بارہ ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا