تیراہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پیر 06 نومبر 2023ء

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، *آئی ایس پی آر کے مطابق* ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟