میانوالی ایئربیس پر مارے گئے دہشتگردوں سے امریکی اسلحہ بر آمد

پیر 06 نومبر 2023ء

میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کے سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے ذرائع کے مطابق میانوالی میں فضائیہ کے تربیتی ایئر بیس پر حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے،دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے،دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے،امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں، اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا ،افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟