اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی اور اسد قیصر سے خاندان اور قریبی عزیزوں کی ملاقاتیں

هفته 04 نومبر 2023ء

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہی سے فیملی،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قریبی عزیز اور پی ایس نے اڈیالہ جیل میں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، دونوں رہنماؤں سے ملاقات کرنے والوں نے قانونی و دیگر امور پر مشاورت کی ۔۔۔۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہی، قیصرہ الہی اور بسمہ نوید شامل تھے۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں زیر سماعت مقدمات ان کے دفاع اور خاندانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔چوہدری پرویز الہی کی فیملی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے قریبی عزیز اور پرسنل سیکرٹری نے بھی ملاقات کی اور اسد قیصر کی گرفتاری، قانونی دفاع اور ضمانت سے متعلق قانونی امور پر بات چیت کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما کو استعمال کی ضروری اشیاء بھی حوالے کی گئیں۔اسد قیصر سے ملاقات کرنے والوں میں قریبی عزیز طاہر اور پی ایس ظہور شامل تھے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ