میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،نو حملہ آوور مارے گئے

هفته 04 نومبر 2023ء

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر علی الصبح حملے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے اور اس دوران تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ ائیر بیس پر ناکام حملے کے بعد محلقہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دہشتگردوں کے ناکام حملے میں 3 گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور تینوں طیارے نان آپریشنل تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن کا فوری، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا