ڈیرہ اسمعیل خان میں دھماکہ،6 افراد جاں بحق،22 زخمی

جمعه 03 نومبر 2023ء

ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹانک اڈہ چوک پر دھماکا،6 افراد جاں بحق ،22 سے زائد زخمی پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، حکام کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکہ اُس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی پاس سے گزر رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ مصروف ترین علاقے میں ہوا ہے،جہاں عام حالات میں کافی رش ہوتا ہے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر جگہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے،جس کے بعد وہاں کھڑی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر