نیب ترامیم کیس،جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ جاری

پیر 30 اکتوبر 2023ء

نیب ترامیم کیس ، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا 15 ستمبر کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا ۔ نیب ترامیم فیصلے پر جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ 27 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ قانون سازی کا تب جائزہ لے سکتی ہےجب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو، قانون سازوں کا مفاد سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ جسٹس منصور نے واضح کیا کہ اختلاف رائے رکھنے والا ہجوم کی سمت میں نہیں، مستقبل کی سمت میں چلتا ہے، عدالتوں کو پاپولر سیاسی بیانیے پر نہیں چلنا ہوتا، عوامی جذبات کے خلاف جاکربھی عدالت کو آئین وقانون کے مطابق فیصلے دینا ہوتے ہیں۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے درمیان توازن اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب احترام کا باہمی تعلق ہو، پارلیمانی نظام میں عدلیہ کو ایگزیکٹویا مقننہ کے مخالف کے طور پر نہیں دیکھا جاتا، عدلیہ کو اس وقت تک تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب تک آئینی حدود کی خلاف ورزی نہ ہو۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ میں کہا کہ کہ درخواست گزار نیب ترامیم کو عوامی مفاد کے برعکس ثابت کرنے میں ناکام رہا، میں آئین کے آرٹیکل 8(2) کے پیش نظردرخواست کو میرٹس پر نہ ہونے پرخارج کرتا ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ میں کہا کہ پارلیمان کے بنائے تمام قوانین بالآخرکسی نہ کسی انداز میں بنیادی حقوق تک پہنچتے ہیں، نیب قانون کے تحت ججز اور فوجی افسران کا احتساب ہو سکتا ہے، کیس کی50 سماعتوں پر سوال کیا کہ کیا فوجی افسران اور ججزکا احتساب ہو سکتا ہے؟ فوجی افسران اور ججزبھی نیب ترامیم کے تحت قابل احتساب ہیں، تاثرہےکہ فوجی افسران اورججز کی کرپشن کا کوئی احتساب نہیں ہو سکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ کہا ہے کہ پارلیمنٹیرین کا قانون چیلنج کرنے کا حق دعویٰ نہیں بنتا، جمہوری نظام میں اکثریت کا ہی فیصلہ یا قانون سازی حتمی تصورہوتی ہے، اکثریت سے منظور قانون سازی کو حمایت میں ووٹ دینے والوں کے بجائے پوری پارلیمنٹ کی قانون سازی سمجھا جانا چاہیے، پارلیمنٹ میں قانون سازی سے اختلاف کرنے والے اس کوچیلنج کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، عدالت پارلیمنٹ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟