عالمی برادری اسرائیل کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

منگل 24 اکتوبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کے فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت قرار آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور اندھا دھند ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے، شہری آبادی، تعلیمی و امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف صریح جرائم ہیں۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہونے والی آزاد ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس الشریف ہے، غزہ میں تشدد کی تازہ لہر جبر، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اس نازک موڑ پر یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے طاقت کے غیر متناسب اور غیر قانونی استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے انسانی المیے کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے متحرک ہو، انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں مظالم کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے سے باز رہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے