سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چار دہشتگرد ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار

جمعه 20 اکتوبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم مارے گئے جب کہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، کارروائی کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار، آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا،،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان