افغان شہریوں کی واطن واپسی،48508 افغان شہری واپس چلے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، بذریعہ طورخم بارڈر اور چمن بارڈر 18 اکتوبر کو 3076 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 3076 افغان شہریوں میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ،، معیشت کی بحالی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو 1 اکتوبر 2023 کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلاء کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ، اس فیصلے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندے بذریعہ طورخم بارڈر اور چمن بارڈر افغانستان روانہ ہورہے ہیں، افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے، 18 اکتوبر کو 3076 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 3076 افغان شہریوں میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 150 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، اب تک کل 48,508 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے پر مثبت اثرات ڈالے گی،،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار