سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن،دس دہشتگرد ہلاک

منگل 03 اکتوبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، دس دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اپنے ہی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دس دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا،،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور