فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس،سپریم کورٹ میں 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پیر 02 اکتوبر 2023ء

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس معاملہ،سپریم کورٹ نے 28 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا عدالت نے حکم نامے میں کہا دوران سماعت مقدمے کے چار سال تاخیر سے مقرر ہونے سمیت متعدد سوالات سامنے آئے، نظرثانی درخواستیں دائر کرنے اور واپس لینے کی وجوہات کے سوال بھی سامنے آئے،ایک سوال چار سال سے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی سامنے آیا،فریقین کو ایک اور موقع دیا جاتا ہے کہ سوالات کی روشنی میں اپنی گزارشات پیش کریں، وزارت دفاع، پیمرا، انٹیلی جنس بیورو نے نظر ثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی، تحریک انصاف نے نظرثانی کیس میں فریق بننے کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی،تحریک انصاف کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، شیخ رشید کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے التواء کی استدعا کی،شیخ رشید کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آئندہ سماعت پر دلائل دیں یا متبادل وکیل کا بندوبست کریں،ایم کیو ایم کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے مطابق انکا موکل سے رابطہ نہیں ہوسکا،ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو موکل ایم کیو ایم سے رابطہ کرنے کی مہلت دی جاتی ہے، تحریری حکمنامے کے مطابق اعجاز الحق کے وکیل نے خفیہ ادارے کی رپورٹ پر اعتراض اٹھایا اورنئی ہدایات و بیان حلفی جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی،الیکشن کمیشن نے نظر ثانی واپس لینے کی استدعا کی،کیا الیکشن کمیشن و دیگر اداروں نے آزادانہ طور پر نظرثانی دائر کی؟کیا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل در آمد کردیا ہے؟ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے جس کے پاس بھی معلومات ہوں سامنے لائے،اٹارنی جنرل کے مطابق نظرثانی کیس میں معاملے کو مزید نہ پھیلایا جائے،بعض لوگوں نے عوامی سطح پر کہا کہ ان کا موقف سنا ہی نہیں گیا تھا، جو بھی اپنا موقف پیش کرنا چاہے بیان حلفی کے ذریعے 27 اکتوبر تک کرسکتا ہے،کیس کی مزید سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد