نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں لڑائی،سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر ایف آئی آر درج

هفته 30  ستمبر 2023ء

سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان کے خلاف ایف آئی آر درج تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ خان اور شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے درمیان لڑائی کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے،اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے شیر افضل کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کےلئے سینیٹر افنان اللہ نے تھانہ آبپارہ میں درخواست کی تھی،سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سادہ کاغذ پر درخواست دی ہے،سوشل میڈیا پر چلنے والا لیٹر جعلی ہے اس پر دستخط بھی انکے نہیں ہیں،شیر افضل مروت کے خلاف دفعہ 506 اور 352کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے واضح رہے کہ سینیٹر افنان اللہ خان اور شیر افضل کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام لڑائی ہوئی تھی جس کی وائرل ویڈیو کے مطابق بحث کے دوران پہلے شیر افضل مروت نے سینیٹر افنان اللہ کو تھوڑا مار تھا جس کے بعد بات ہاتھا پائی اور تشدد تک بڑھی جس کے بعد اینکر اور دیگر سٹاف نے بیچ بچاؤ کرایا تھا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف