عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی سکیموں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں،ایس ای سی پی

پیر 25  ستمبر 2023ء

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو اسمارٹ گروپ (ISMMART ) کی جانب سے آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی گئی سرمایہ کاری کی غیر قانونی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے خبردار کیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اسمارٹ گروُپ ، جو کہ شوکت اللہ خان نامی شخض کی ملکیت میں چل رہا ہے، لوگوں کو گمراہ کن اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر سرمایہ اکٹھا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ ایس ای سی پی بار ہا واضح کر چکا ہے کہ کسی کمپنی کی رجسٹریشن صرف کمپنی کے بزنس کی رجسٹریشن ہوتی ہے ۔ مذکورہ شخض، شوکت اللہ اس سے پہلے شوکت مروت گروپ کے نام سے ایسی ہی جعلی اسکیمیں چلا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے اس کی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور شوکت اللہ کو کسی بھی نئی کمپنی تشکیل دینے یا ڈائریکٹر بننے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شوکت اللہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ریفرنس بھی نیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ڈائریکٹر بننے پر پابندی عائد ہونے کے بعد، شوکت اللہ نے اپنے رشتہ داروں کے نام سے کمپنیاں رجسٹر کروا لیں ہیں۔ اس کے علاوہ شوکے اللہ نے برطانیہ کی کمپن ی رجسٹریشن کےت محکمے میں بھی چند چھوٹی کمپنیاں رجسٹر کیں ہیں۔ اسمارٹ گروپ میں شامل کمپنیوں کے نام، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر دئے گئے ہیں۔ یہ فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسمارٹ گروپ کی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی بھی شروع کی گئی ہے ۔ تاہم شوکت اللہ اور دیگر نے ایس ای سی پی کے اقدام کو اسلام آباد کی معزز ہائی کورٹ میں چلینج کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ایس ای سی پی کو حتمی فیصلہ تک کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔ تاہم، عوام النا س کے مفاد میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ شوکت اللہ خان اور اسمارٹ گروپ کے نام سے چلنے والے سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں ۔ اپنے قیمتی سرمایہ کوغیر قانونی اسکیمیوں میں غیر حقیقی منافع کے لالچ میں ضائع نہ کریں۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار