بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ،17 دن میں 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی،پاوور ڈویژن

هفته 23  ستمبر 2023ء

بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری،سترہ روز میں کاروائیوں کے دوران 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ریکور کر لئے گئے پاور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کاروائیوں کے دوران 2ہزار 301 بجلی چور گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 15 ہزار 47 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں میں 5 ڈسکوز کی کارکردگی بہترین ہے،کریک ڈاؤن میں لیسکو پہلے نمبر پر میپکو دوسرے جبکہ گیپکو تیسرے نمبر ہے، آئیسکو چوتھے نمبر پر ہے، اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے اب تک بجلی چوروں سے 2 ارب 15 کروڑ 52 لاکھ سے زائد ریکور کئے،لیسکو میں 471 بجلی چور گرفتار جبکہ 5 ہزار 878 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، پاور ڈویژن کے مطابق میپکو ریجن میں کاروائیوں کے دوران 1 ارب 86 کروڑ 33 لاکھ ریکور کئے گئے،میپکو ریجن سے 698 بجلی چور گرفتار،3 ہزار 889 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ گیپکو ریجن میں کاروائیوں کے دوران 43 بجلی چور گرفتار ہوئے،گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف 805 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیاہے اعدادو شمار کے مطابق فیسکو میں 294 بجلی چور گرفتار1 ہزار 472 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،جبکہ آئیسکو میں 22 بجلی چور گرفتار جبکہ 176 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،پیسکو میں 372 بجلی چور گرفتار،1 ہزار 790 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، پاور ڈویژن کے مطابق حیسکو میں 31 بجلی چور گرفتار جبکہ 315 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا،سیپکو میں 239 بجلی چور گرفتار جبکہ 362 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،جبکہ کیسکو میں 122 افراد گرفتار جبکہ 323 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،اورٹیسکو میں 8 بجلی چور گرفتار،جبکہ 37 ایف آئی آرز کا اندراج کیاگیا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی