سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں،8 ہلاک،5 گرفتار

جمعرات 21  ستمبر 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختنخواہ کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا، پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں 31 اگست 23 کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملے میں سہولت کاری شامل تھی، اس حملے میں وطن کے 9 بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپرءشن بھی کیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا