چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا عدالت میں آخری دن،وکلاء کا مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار

جمعه 15  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کمرہ عدالت میں آخری دن، چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں مقدمات کی سماعت مکمل کرلی، وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس کے صبر و تحمل کی تعریف پر چیف جسٹس نے کہا یہ ہمارا فریضہ تھا، اللہ کی خوشنودی کو ذہن میں رکھ کر کام کیا چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ نے مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا نے چیف جسٹس کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا آپ کا شکریہ، میں بھی آپ کیلئے دعا گو ہوں،چیف جسٹس نے وکلاء کو آخری دن بھی گڈ ٹو سی یو کہا،وکلاء نے چیف جسٹس کے صبر و تحمل کی تعریف کی جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ ہمارا فریضہ تھا، اللہ کی خوشنودی کو ذہن میں رکھ کر کام کیا، کالے کوٹ کا ہمیشہ بار سے تعلق رہتا ہے، وکلا سے اب بار روم میں ملاقات ہوگی،میڈیا کے دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے متحرک رکھا، میڈیا کی تنقید کو بھی ویلکم کرتا ہوں، عدالتی فیصلوں پر تنقید ضرور کریں، جب جج پر تنقید کریں تو یقینی بنائیں وہ سچے حقائق پر مبنی ہو،وکلاء کے کلمات پر چیف جسٹس نے غالب کا مصرعہ بھی پڑھا اور کہا دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے، چیف جسٹس نے آخری روز کمرہ عدالت میں 45 منٹ مقدمات کی سماعت کی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور