یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ،پاکستان نے جیت لی

پیر 11  ستمبر 2023ء

پاکستانی ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ اپنے نام کر لی،ٹورنامنٹ میں بارہ ممالک کے اسی سے زائد بین الاقوامی شوٹرز اور بارہ ٹیموں نے حصہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے شہر بیسلے میں میں یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جو ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کا دوسرا بڑا ایونٹ ہے،پاکستان نے چیمپئن شپ میں پہلی بار حصہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں بارہ ممالک کی ٹیموں اور اسی سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا،پکاستان لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا ٹیم ایونٹ جیت کر تاریخ رقم کردی مقابلوں میں پاکستان کے لیفٹننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور جبکہ لیفٹننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کے یہ پہلے میڈلز ہیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ