سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

جمعرات 07  ستمبر 2023ء

سائفر کیس ،خصوصی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا معاملہ ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے نو ستمبر ملتوی کر دی گئی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئےاور 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی وکلاء کی استدعا پر عدالتی عملے نے وکلاء کو آگاہ کیا کہ 9 ستمبر کو ہفتہ ہوگا جج صاحب 11 ستمبر سوموار سے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، جس پر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آپ 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیں جج صاحب موجود ہوں گے تو ضمانت کی درخواست پر دلائل دے دیں گے، بعد ازیں عدالتی عملے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کی استدعا پر 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟