آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ازبکستان،اہم ملاقاتیں

منگل 05  ستمبر 2023ء

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ دورہ ازبکستان،ازبک صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دوطرقہ تعاون،انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دو روزہ دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کے صدر جناب شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چئیرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ ازبکستان کی وزارتِ دفاع آمدپر، چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تاشقند میں یادگارِ شہداء پر پھول بھی رکھے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم