نیب ترامیم سے کون کون مستفید ہوا،تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

جمعه 01  ستمبر 2023ء

نیب ترامیم سے مستفید افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع ،ترامیم کے بعد پچیس مقدمات دیگر فورمز پر منتقل کئے گئے تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے دوران نیب نے نیب ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں نیب رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنسز نیب عدالتوں سے منتقل کئے گئے ہیں،سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔ جبکہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور انور مجید کے نیب مقدمات بھی دیگر فورمز پر منتقل کئے گئے ہیں۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے نکل گیا جبکہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے خلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس کر دیئے گئے ہیں،رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی