توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی

منگل 29  اگست 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی۔ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایاعدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار