توشہ خانہ کیس،سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

منگل 29  اگست 2023ء

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت قبل ازگ گرفتاری منظور کر لی گئی تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت ڈیوٹی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، بشریٰ بی بی کے وکلا انتظار پنجوتھا اور لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے دستخط کردیے ہوں تو انہیں کمرہ عدالت سے روانہ کردیں۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ 12 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں نہیں ہوں گے، آج بشریٰ بی بی کو نیب نے شامل تفتیش کرنے کے لیے بلایا تھا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بھی بشریٰ بی بی نے اٹک جیل جانا ہے، بشریٰ بی بی کو نیب کو بلانا ہی نہیں چاہیے، خاتون ہیں، سوالات مہیا کردیں، وہ بطورخاتون اول بھی کسی پروگرام میں کبھی نہیں گئیں۔ ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی دستیاب نہیں، کل نیب چلی جائیں تو مسئلہ تو نہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی معاملہ میری ڈومین میں نہیں، نیب بتائے گی۔ عدالت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے جیل گئیں، جیل افسر نے کہا جیل میں کھانا دینا ہے تو 10 ہزار روپے دیں، جیل افسر نے بشریٰ بی بی کو کہا آپ کی مرضی کا کھانا دے دیں گے۔جبکہ بعد میں الزام لگادیا کہ بشریٰ بی بی نے رشوت دینے کی کوشش کی، بشریٰ بی بی تب سے ڈری ہوئی ہیں عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد