بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی احتجاج،نگران وزیراعظم نے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

هفته 26  اگست 2023ء

بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لے آیا ، نگران وزیراعظم نے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی، صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی، واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ کئی دن سے جاری ہے اور بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شدت کے پیش نظر وزیراعظم نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی