رحیم یار خان،آوارہ کتوں نے بارہ سالہ محسن کی جان لے لی

جمعه 25  اگست 2023ء

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے نے معصوم بچے کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق 12 سالہ بچہ محسن گھر کا سامان لے کر جارہا تھا کہ راستے میں آموں کے باغ کے قریب بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس سے محسن شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی بچے کو مقامی پولیس اہلکاروں نے دیکھا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جبکہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے والی ٹیمیں منظر عام سے غائب ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی آوارہ کتوں ہے خاتمے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ