الیکشن روڈ میپ،الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

بدھ 23  اگست 2023ء

الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا، لکھے گئے خطوط میں ملاقاتوں کے ذریعے عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ ڈالا جس کے مطابق انہیں 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام تین بجے مدعو کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کو مدعو کرلیا جس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو خط ارسال کردیاگیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو 29 اگست شام تین بجے مدعو کرلیاگیا جس کے لئے آصف علی زرداری کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ان ملاقاتوں اور مشاورت کے عمل میں حلقہ بندیاں، انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بھی مشاورت ہو گی




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ