نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لے لی

منگل 22  اگست 2023ء

سپریم کورٹ سے مریم نواز کو ریلیف، نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل واپس لے لی،سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا نیب قانون میں ترمیم ہوچکی ہے، ترامیم کے بعد مریم نواز کیخلاف کیس ختم ہوچکا ہے، عدالت نے نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا آرڈر میں خارج کرنے کے بجائے اپیل نمٹا دی گئی لکھ دیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کو آرڈر پسند آئے گا۔ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا